پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والی بھارتی فوج کو دھچکا لگ گیا،فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو خراب موسم کی وجہ سے سکم کے علاقہ مکتانگ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار ایک فوجی اہلکار زخمی

ہوا ہے جبہ 6 فوجی محفوظ رہے ہیں۔بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں چار فضائیہ اور دو فوج کے اہلکار سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کو جائے حادثہ پر بھجوایا گیا ۔ قریبی یونٹ سے فوج کی ایک ٹیم بھی بھجوائی گئی جس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چاٹن سے سکم کے علاقے مکتانگ کے لئے پرواز پر تھا کہ اسے خراب موسم کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ،ہیلی کاپٹر نے جس مقام پر جانا تھا اسے دس کلومیٹر دور اسکی لینڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا۔

close