نیویارک (پی این آئی) کورونا سے نیویارک میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد میں اموات ہورہی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق صرف بروکلین کے الریان مسلم فیونرل سروسز سینٹر میں روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔اخبار کے مطابق صبح سے شام تک مختلف اوقات میں ٹرک سے
لاشیں اتاری جاتی ہیں اور تجہیز و تکفین کے بعد تدفین کے لیے بھیج دی جاتی ہیں، کورونا وبا سے پہلے یہاں لائی جانیوالی میتوں کی تعداد ایک ماہ میں 20 سے 30 ہوا کرتی تھی، جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور بنگلادیش سے ہے اور ان میں سے کئی کے لواحقین آبائی ممالک میں ہیں۔اخبار کے مطابق پچھلے دو ماہ میں اس مرکز نے دو سو افراد کی تدفین کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کورونا وبا سے جاں بحق ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں