ممبئی(پی این آئی)کورونا بھارت پر چڑھ دوڑا، 24 گھنٹے میں متاثرین میں 3900 کا اضافہ، 195 مزید ہلاکتیں ہو گئیں۔بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3900 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 195 اموات ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں
کی تعداد 46 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک 1ہزار 571 اموات ہوئیں جبکہ 12 ہزار 849 صحتیاب ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89 جبکہ اموات کی 11فیصد ہے۔دوسری طرف روس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10ہزار کیسز سامنے آگئے۔روس میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں