نئی دہلی(پی این آئی ) مودی سرکار کی کارکردگی، کورونا سے متاثر میاں بیوی کو ٹائلٹ میں قرنطینہ کر دیا،بھارت میں کورونا متاثرین بیت الخلا میں رہنے پر مجبور ہوگئے ، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مزدوروں کیلئے رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا کے
تحصیل راگھو گڑھ کے دیوی پورہ گاؤں میں راج گڑھ سے واپس آنے والے مزدور میاں بیوی کو طبی معائنے کے بعد انتہائی نامناسب جگہ پر رکھا گیا۔ مقامی سرپنچ اور سکرٹری کی عدم توجہی کی وجہ سے بعض مزدوروں کو سکول کے ٹوائلٹ میں ہی رہنا پڑ رہا ہے ، یہ مزدور جوڑے جب ضلع گونا کی تحصیل راگھوگڑھ کے دیوی پورہ گاؤں پہنچے تو چیک اپ کے بعد انہیں سکول کے بجائے بیت الخلا میں قرنطینہ کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع جب سب ڈویژنل افسر راگھو گڑھ کو ہوئی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے میاں بیوی کو سکول بھجوایا اور واقعے تحقیقات کا حکم دیا۔…..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں