کورونا ویکسین کا بندروں اور چوہوں پر تجربہ کامیاب ہو گیا، چینی اور برطانوی دوا ساز کمپنیوں کا دعویٰ

چین(پی این آئی)کورونا ویکسین کا بندروں اور چوہوں پر تجربہ کامیاب ہو گیا، چینی اور برطانوی دوا ساز کمپنیوں کا دعویٰ،چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکیسن سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔چینی دوا ساز کمپنی کے مطابق جن بندروں کو ویکسین دی گئی اور پھر ان میں کورونا وائرس

داخل کیا گیا لیکن ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے بندر جنہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی تھی، ان میں کورونا وائرس داخل ہوا تو وہ بیمار ہو گئے اور بعض مر بھی گئے۔ اس سے قبل برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت بعض دیگر ملک بھی کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے اس کے انسانوں پر تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ چین میں ووہان کی لیبارٹری میں کورونا کی ابتداء کے بہت شواہد ہیں۔مائیک پومیو کا کہنا ہے کہ چین دنیا کو متاثر کرنے اور غیر معیاری لیبس چلانے کی تاریخ رکھتا ہے، چین کی جانب سے وبا کی شدت کم کر کے بتانے سے امریکا میں وائرس کا خطرہ بڑھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close