تشدد نہ روکا تو افغان طالبان کے کو سخت جواب دیا جائے گا، امریکہ نے دھمکی دے دی، کشیدگی کا خطرہ

افغانستان(پی این آئی)تشدد نہ روکا تو افغان طالبان کے کو سخت جواب دیا جائے گا، امریکہ نے دھمکی دے دی، کشیدگی کا خطرہ،افغانستان میں موجود امریکی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کا جواب دے سکتے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوج نے طالبان کو غیر معمولی کھلا

خط جاری کیا ہے جس میں متحارب فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ “سیاسی راستے کی طرف” لوٹ جائیں۔خط میں امریکی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید خونریزی کو روکنے کے لیے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اگر تشدد کم نہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے، ہم اپنی جانب سے وعدوں کی پاس داری کے لیے پرعزم ہیں، آپ اپنی ذمے داریوں کا احترام کریں۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں