برازیلیا (پی این آئی) کورونا سے 5 ہزار مر گئے تو کیا ہوا، برازیل کے صدر نے انسانی جانوں کی توہین کر دی،برازیل میں ایک ہی روز کورونا کے 6 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ، مجموعی تعداد 80 ہزار ہو گئی ہے اور اب ہلاکتیں ساڑھے 5 ہزار سے زیادہ ہیں، لیکن برازیلی صدر بولسونارو صورتحال کی شدت کو
کم خطرناک بتانے پر تلے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہوئی تو ایک صحافی نے ہلاکتوں کے متعلق سوال کیا جس پر صدر بولسونارو نے کہا کہ پھر کیا ہوا، میں معافی چاہتا ہوں، آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں کیا کروں؟ سوشل میڈیا پر صدر کے اس غیر محتاط اور غیرانسانی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب کورونا سے زیادہ متاثرہ شہر مانائس کے میئر نے کہا ہے کہ ہم مئی میں 4ہزار جنازوں کی تیاری کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں