امریکہ میں موت سستی زندگی مہنگی ہو گئی، نیویارک میں مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے بدبو چھوڑتی درجنوں لاشیں برآمد

نیو یارک (پی این آئی)امریکہ میں موت سستی زندگی مہنگی ہو گئی، نیویارک میں مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے بدبو چھوڑتی درجنوں لاشیں برآمد،امریکی ریاست نیو یارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بروکلین میں ایک راہ گیر نے بدبو

آنے پر نائن ون ون پر کال کرکے اطلاع دی۔ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ لاشیں کب سے ٹرکوں میں پڑی تھیں اور یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی لاشیں ہیں یا نہیں۔ ’یو ہال‘ ٹرکوں میں تقریباً سو لاشیں پائی گئیں۔تفتیشی حکام کے مطابق مردہ خانے نے تقریباً 50 لاشیں رکھنے کے لیے 4 ٹرک کرائے پر لیے تھے۔فیونرل ہوم کی انتظامیہ کے خلاف ابھی کوئی مجرمانہ نوعیت کے الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔فیونرل ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ لاشوں کودفنانے یا جلانے کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کے پاس لاشیں رکھنے کے لیے جگہ کم ہے۔واضح رہے کہ امریکا بھر میں ریاست نیویارک میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ لوگوں کی جان لی ہے، اس وباء سے یہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 780 ہو چکی ہے۔نیویارک میں کورونا وائرس کے اب تک کل 3 لاکھ 10 ہزار 839 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وقت بھی زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37ہزار 654 ہے۔امریکا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 871 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 75 ہزار 696 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 226 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 737 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close