جب تک کورونا ہے تب تک تشریف نہ لائیں، جاپان نے14ملکوں کو شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے معذرت کر لی

ٹوکیو(پی این آئی)جب تک کورونا ہے تب تک تشریف نہ لائیں، جاپان نے 14 ملکوں کو شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے معذرت کر لی،حکومت جاپان نے ملک میں داخلے کے مقامات پر کورونا وائرس کے خلاف اقدامات بڑھاتے ہوئے مزید 14 ملکوں کے شہریوں کی جاپان آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے

روس، یوکرائن، بیلاروس، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، جبوتی، پیرو، ڈومینیکن ری پبلک، اینٹی گوا اینڈ باربوڈا، سینٹ کرسٹوفر اینڈ نیوس اور بارباڈوس پر پابندی عائد کی ہے کہ وہاں کے غیر جاپانی شہری یا جاپان آنے سے قبل کے 14 دنوں کے دوران ان ملکوں میں قیام کرنے والے افراد جاپان نہیںآ سکتے۔اس پابندی کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔مذکورہ اضافے سے ان ملکوں اور خطوں کی کل تعداد 87 ہو جائے گی، جن پر جاپان نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔حکومت نے پہلے ہی ان ملکوں اور خطوں سے آنے والے افراد کے ویزوں کو بھی منسوخ کر دیا ہے، جن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ابتدا میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدام اپریل کے اواخر تک موثر ہو گا تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویزے مئی کے اواخر تک منسوخ رہیں گے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی، نئے کیسز کی تعداد بھی مسلسل کمی،فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی، نئے کیسز کی تعداد بھی مسلسل کمی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close