بھارت(پی این آئی)لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی خوفناک سزا، نوجوان کو کورونا کے مریضوں کے ساتھ بنادھ دیا گیا،بھارتی ریاست تامل ناڈومیں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سمجھانے کا نہایت انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے چند منچلے نوجوانوں کو پکڑ کر
کورونا وائرس میں مبتلا مریض کے ساتھ ایمبولینس میں بند کردیا۔تاہم ایمبولینس میں کورونا کا مریض نہیں بلکہ ایک صحت مند شخص موجود تھا اور پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے اور سبق سکھانے کے لیے ڈراما کیا گیاتھا۔بھارتی پولیس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کورونا مریض کو دیکھ کر گھبراجاتے ہیں اور پولیس سے معافیاں مانگتے ہوئے ایمبولینس سے باہر نکلنے کی درخواست کرتے ہیں لیکن پولیس ان کی ایک نہیں سنتی۔……پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں