سپر پاور امریکی شہری کورونا کا نام سن کر کا نپنے لگے، شدید خوف وہراس، ہلاکتیں 55ہزار سے زائد، متاثرین ساڑھے 9لاکھ سے اوپر

نیو یارک(پی این آئی)سپر پاور امریکی شہری کورونا کا نام سن کر کا نپنے لگے، شدید خوف وہراس، ہلاکتیں 55ہزار سے زائد، متاثرین ساڑھے 9لاکھ سے اوپر ,امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ 55 ہزار کے قریب افراد جان سے جا چکے، صرف ریاست نیویارک میں سوا بائیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے۔امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد اب تک نو لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، نیویارک میں دو لاکھ 93 ہزار افراد

میں کورونا وائرس پایا گیا ہے یوں صرف ریاست نیویارک کے ایک اعشاریہ پانچ فی صد باشندے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔نیویارک میں اب تک 8 لاکھ 5 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں جو ریاست کی کل آبادی میں سے چار اعشاریہ ایک فی صد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔نیویارک کے گورنر نے دواخانوں اور فارمیسی میں بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب ٹیسٹوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔امریکا اب تک 53 لاکھ 81 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے۔………….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں