سعودی عرب جانے والوں کیلئے بری خبر، سعودی عرب کا فلائیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ، نئی تاریخ کا اعلان نہیں

مکہ مکرمہ(پی این آئی)سعودی عرب نے اندرون اور بیرون ملک پروازیں بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں ٹرین، بس اور ٹیکسی سروس بھی بدستور معطل رہے گی۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ میں کرفیو میں نرمی نہیں

کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک پرچون کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا کے مزید ایک ہزار 223 نئے کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 17 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں ابھی تک 139 مریض اس وباء کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔………….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں