سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، لاک ڈاؤن مزید سخت کر دئیے گئے

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مملکت میں کورونا کے مزید1197کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں مزید9 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھنے کے ساتھ ہی یومیہ رپورٹ

ہونے والے نئے کیسز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 1197مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد 16299 ہوگئی ہے۔ مملکت میں مزید9مریض انتقال بھی کرگئے ہیں، جس سے کل اموات 136 ہوگئی ہیں۔ اسی طرح پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 166 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2215 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں کووڈ 19 وباء سے سب سے زیادہ مکہ مکرمہ متاثر ہے، جہاں پرکورونا کیسز کی تعداد 364 ہے، مکہ مکرمہ کے بعد جدہ جہاں مریضوں کی تعداد 271، ریاض میں170، مدینہ منورہ میں 120کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، اسی باقی شہروں میں بھی کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے. وائرس سے امریکہ میں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ چکی ہے اٹلی، اسپین اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد کم جبکہ کینیڈا اور آئرلینڈ میں تیزی سے بڑھ رہی ہے امریکہ کی طرح برطانیہ میں وبا کا عروج برقرار ہے۔دنیا کے 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 768، اٹلی میں 420، فرانس میں 389، اسپین میں 367، آئرلینڈ میں 220، بیلجیم میں 189، کینیڈا میں 147، سویڈن میں 131، نیدرلینڈز میں 112 اور ترکی میں 109 مریض دم توڑ گئے۔ میکسیکو میں 99، برازیل میں 94، ایران میں 93، جرمنی میں 78، پرو میں 62، روس میں 60، بھارت میں 59 افراد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close