واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو جراثیم کُش دوا لگانے کی تجویز پیش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پر گرمی اور سورج کی روشنی کے اثر سے متعلق حکومتی محققین کے
کام کے حوالے سے گفتگو کی جارہی تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ وائرس زیادہ گرم اور نمی والے ماحول میں دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا اور یہ سورج کی شعاعوں سے جلد مر جاتا ہے۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بریفنگ کے دوران کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے جسم میں کسی طرح روشنی داخل کرنے کا کہا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح سے وائرس جلد مر سکتا ہے تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم جسم میں جراثیم کش انجیکشن لگا سکیں؟، اس حوالے سے تحقیق کرنا دلچسپ ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جسم میں روشنی داخل کرنے اور جراثیم کش کا انجیکشن لگانے کی تجویز کے بعد ان کا مذاق بن کررہ گیا اور ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاجا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں