یورپ (پی این آئی)نوول کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور جزائر پر اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اور عالمگیر وبا سے اب تک 23 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 923 ہو
چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تاہم امریکا کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں اس وقت سرفہرست ہے۔ادھر اٹلی، اسپین، جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 416 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 639 ہے، اسی طرح اٹلی میں اموات کی تعداد 23 ہزار 227 اور متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 925 ہے۔فرانس میں اب تک 19 ہزار 323 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور جرمنی میں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ دونوں ممالک مریضوں کی تعدادایک ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔برطانیہ میں وائرس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جہاں بیماروں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 217 ہے جب کہ اموات 15 ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔دوسری جانب ترکی نے اپنے پڑوسی ملک ایران کو کورونا وائرس کے کیسز میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ترکی میں اب 82 ہزار 329 مصدقہ کیسز ہو چکے ہیں جب کہ ایران میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 868 ہے۔ وائرس کے ابتدائی ملک چین نے سر توڑ حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اس پر قابو پالیا ہے اور اب وہاں معمولات زندگی بھی بحال ہو رہے ہیں۔چین میں اب کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 82 ہزار 735 ہے جب کہ ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہیں۔دنیا بھر میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 191 ہے جب کہ 23 لاکھ 44 ہزار 969 مریضوں میں سے 6 لاکھ سے زائد افراد شفا یاب بھی ہو چکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں