کورونا کی وباء، برطانوی وزیر خارجہ نے چین پر ذمہ داری کا اشارہ دے دیا، عالمی کشیدگی کا خطرہ

لندن (پی این آئی)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ چین کوکورونا سے متعلق مشکل سوالات کے جوابات لازمی دینا ہوں گے۔لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی وائرس پھیلنے پر چین سے سخت سوالات ضرور پوچھیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ اور بورس

جانسن کی علالت کے باعث عارضی طور پر وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈومینک راب نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے چین کو بتانا ہوگا کہ یہ کیسے ہوا؟ اور اس کو پہلے کیوں نہیں روکا جاسکا؟ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث حاصل ہونے والے سبق پر ہمیں گہرائی سے غور کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بین الاقوامی سطح پر تعاون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ وبا کے دوران چین سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے دونوں ممالک نے اچھا کام کیا۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈرنگ روکنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے معاملے کو ٹھیک انداز میں ہینڈل نہیں کیا اور جب وبا چین میں پھیلی تو اسے چھپایا جو ممکنہ طور پر دنیا میں وبا کے پھیلاؤ کا باعث بنا۔واضح رہے کہ چین نے 31 دسمبر 2019 کو عالمی ادارہ صحت کو کورونا کے حوالے سے اطلاع دی تھی اور اب تک کورونا دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے باعث 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 3ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close