دبئی میں پھنسے پاکستانی جلدی گھر والوں کے ساتھ روزے رکھیں گے، پروازوں کا بندوبست ہو گیا

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دبئی کے لیے 11 پروازوں کا انتظام کردیا ہے۔نجی نیوز سے گفتگو میں پی آئی اے کے جنرل منیجر مشرق وسطیٰ شاہد مغل کا کہنا تھا کہ

یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر تین فلائٹس اسلام آباد، 2 کراچی اور 2 لاہور پہنچیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2 پروازیں فیصل آباد اور 2 ملتان بھی پہنچیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے فلائٹ ڈیسک قائم کر رہی ہے، جہاں سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ خریدا جاسکے گا۔شاہد مغل کے مطابق فلائٹ ڈیسک رجسٹرڈ پاکستانیوں کو فون کرکے قونصل خانے بلائے گی۔فلائٹ ڈیسک کل صبح 9 سے شام 5 بجے تک ٹکٹ جاری کرے گی جبکہ خصوصی پروازیں 19 اور 20 اپریل کو دبئی سے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچائیں گی۔جنرل منیجر پی آئی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 2 ہزارسے زائد پاکستانی وطن واپس لوٹیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close