سعودی عرب بھی تیزی سے کورونا وائرس کو شکست دینے لگا، کتنے ہزار مریض صحتیا ب ہو گئے ؟ اچھی خبر آگئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں تقریباً ایک ہزار مریض کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب، جمعرات کے روز مملکت میں 59 مزید مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والے کل افراد کی تعداد 990 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جہاں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا

ہے، وہیں مملکت میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز مملکت میں زیر علاج کرونا وائرس کے 59 مزید مریض صحتیاب قرار دے دیے گئے۔ ان مریضوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئیں ہیں۔ یوں سعودی عرب میں اب تک تقریباً ایک ہزار، 990 افراد کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیابی تدابیر اختیار کی جائیں، ایسے ہی اس مہلک وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں آج کرونا کے 518نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار380 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارتِ صحت کے مطابق آج مزید 4کرونا مریض جاں بحق ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 71کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ حکومت نے دارلاحکومت ریاض، تبوک، دمام، ظہران اور ہفوف میں 24گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close