ریاض(پی این آئی)سوشل میڈیا پروڈیو کلپ وائرل ہے- جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی حجام اپنے مکان پرمقامی شہریوں خصوصا بچوں کے بال بنا رہا ہے-المرصد ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے گرفتار کیا جائے کیونکہ وہ ایک طرف تو
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیےگئے حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے دوسری جانب وہ اپنے گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کیے ہوئے ہے-مقامی شہری کا کہناہے کہ غیرملکی حجام کافیعرصے سے اپنی رہائش کو باربر شاپ بنائے ہوئے ہے- وہ مقرر ضوابط کی پابندی بھی نہیں کررہا ہے-مقامی شہری کی شکایت پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار فوری طور پر پہنچ گئے اور انہوں نے غیر قانونی طریقے سے باربر شاپ قائم کرنے والےغیر ملکی کو گرفتارکرلیا-یہ واقعہ جازان صوبے کی صامطہ کمشنری کے الطرشیۃ علاقے میں پیش آیا ہے-عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے 3 پاکستانی حجاموں کو نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا ہے- تینوں صامطہ کمشنری کے الطرثیۃ قریے کی اپنی رہائش کو باربر شاپ میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں