نیو یارک (پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 84 ہزار 335 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 8 ہزار 962 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 70 ہزار 330 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 598 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ
4 لاکھ 5 ہزار 43 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 33 ہزار 115 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 20 ہزار 580 ہو چکی ہیں، اس طرح امریکا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں اور ہلاکتوں والا ملک بن گیا۔کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 82 ہزار 33 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 11 ہزار 471 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 ہزار 502 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 27 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 19 ہزار 468 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 271 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 832 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 654 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 871 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 25 ہزار 452 ہو گئے۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 339 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 52 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 78 ہزار 991 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس سے مزید 125 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 357 ہوگئی۔ایران میں کورونا کے ایک ہزار 837 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 70 ہزار 29 ہو گئی۔روس میں آج 2100 سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار 7 سو 70 ہو گئی جبکہ آج 24 ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 130 ہو گئیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کُل تعداد 5 ہزار 170 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 88 ہو چکی ہے۔ملک میں 4 ہزار 260 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 822 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں