نیدرلینڈ (پی این آئی)نیدرلینڈز میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔نیدرلینڈز حکومت کےسیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کےمطابق گزشتہ دنوں نیدرلینڈز میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی بیماریوں کا باعث بن رہی اور رازداری بھی
متاثر ہورہی ہے جس کے بعد فائیو جی ٹاورز کو جلانے اور تخریب کاری سمیت مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔مقامی اخبار نے فائیو جی ٹاورز کی کمپنی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسے چار واقعات ہوئے ہیں ، نیدرلینڈز میں ابھی یہ ٹیکنالوجی آزمائشی مرحلے میں ہے، جون میں آغاز کیا جانا ہے۔افغان حکومت سے مذاکرات میں پیچھے ہٹنے کے بعد طالبان کی طرف سے پیش رفت ہوئی ہے، افغان طالبان نے آج 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔طالبان کے قطر میں واقع سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ طالبان آج افغان انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کریں گے۔سہیل شاہین نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 20 قیدیوں کو آج قندھار میں ریڈ کراس نمائندوں کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر اختلاف کے سبب افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔افغان حکومت نے پچھلے ہفتے 2 روز میں طالبان کے تقریباً 2 سو قیدی رہا کیے تھے، جبکہ طالبان نے معاہدے کے مطابق 5 ہزار قیدی ایک ساتھ رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں