بولیویا(پی این آئی)بولیویا پولیس اہلکاروں نے کورونا کاسٹیوم پہن کر لوگوں کو خبردار کیا۔کورونا وائرس نامی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوراس جان لیوا وائرس سے اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس کو مات دینے کے
لیے میدان میں آگئے ہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔بولیویا میں کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لیے پولیس اہلکاروں نے منفرد انداز اپنایا اور ’کورونا کاسٹیوم‘ پہن کر سڑکوں پر آگئے اور شہریوں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں