ممبئی(پی این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم مودی نے ویڈیو کال پر وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تو اس دوران انہوں نے چہرے پر سرجیکل ماسک نہیں لگایا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال ہی منہ
پر باندھ لیا۔ویڈیو کال میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مودی نے چہرے پر اپنا رومال باندھ رکھا ہے جو کورونا سے بچنے کے لیے متعلق ایس او پیز کے مطابق نہیں۔اس موقع پر میٹنگ میں موجود تمام وزرائے اعلیٰ سرجیکل ماسک سے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت بھی عالمگیر وبا کورونا کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 7600 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 250 کے قریب مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں