روم(پی این آئی)دنیا بھر میں اس بار ایسٹر کا تہوار نئے طریقے سے منایا جارہا ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے گرجا گھر خالی ہیں۔دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظرلاک ڈاون کی وجہ سے اس بار گڈ فرائیڈے کی تقریبات بھی مختلف انداز میں ہورہی ہیں۔ جب کہ کئی گرجا گھروں نے آن لائن سروس کے
ذریعے لوگوں کو گڈ فرائیڈے کی تقریب میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔دوسری جانب 1964 سے روم کے کلوزیم میں ہونے والی گڈفرائیڈے کی تقریب اس بار لاک ڈاون کی وجہ سے خالی سینٹ پیٹرز اسکوائرپر منعقد کی گئی جس میں اٹلی کےکورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر پاڈوواکے 5 قیدیوں اور ویٹی کن کے 5 ڈاکٹروں اور نرسوں نے شرکت کی۔ تقریب میں طبی عملے کی موجودگی کا مقصد کورونا کےخلاف لڑنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ پوپ کاخالی سینٹ پیٹرز اسکوائرپر ہونے والاخطاب کیتھولک عیسائیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے دیکھا۔پوپ کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کےدوران مرنے والےطبی عملے نےمحاذ پر موجود فوجیوں کی طرح بے لوث اپنی جانیں قربان کردیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں عالمی کانفرنسز اور کھیلوں کے بڑے بڑے میلے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے زائد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں