وہ ملک جہاں کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والےسو سے زائد ڈاکٹرز بھی کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے

روم(پی این آئی)یورپی ملک اٹلی میں کورونا کا مقابلہ کرنے والے 100ڈاکٹر خود ہی وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اٹلی کی ہیلتھ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ اب تک سو ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث ہلا ک ہو گئے جن میں وہ ریٹائرڈاکٹربھی شامل ہیں

جنہیں حکومت نے ایک ماہ پہلے کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں مدد کے لیے بلایا تھا۔کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے دوران اب تک 30 نرسیں اور ان کے معاونین بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ڈاکڑوں کی تنظیم کے صدر فیلیپو انیلو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکروں کو بغیر حفاظتی سامان کے اس وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بھیجا جاسکتا، یہ ایک غیر منصفانہ لڑائی ہے۔روم کے پبلک ہیلتھ ادارے کے تخمینے کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا 10 فیصد وہ طبقہ ہے جو ہیلتھ کئیر اداروں میں کام کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں