وہ اسلامی ملک جس کی فوج نے کورونا وائرس سے متعلق خبر دینے پر نیوز چینل کے مالک اور نیوز ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

اومان (پی این آئی)عرب ملک اردن کی فوج نے کورونا وائرس سے متعلق خبر دینے پر نیوز چینل کے مالک اور نیوز ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ۔نیوز چینل نے لاک ڈاون کے دوران بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے خلاف مزدوروں کے احتجاج کی خبر نشر کی تھی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوز چینل

‘رویا’ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ چینل کے نیوز ڈائریکٹر محمد الخالدی اور مالک فارس صایغ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتاری کے حوالے سے چینل کا کہنا تھا کہ ریاسی فوجی عدالت میں سرکاری پراسیکیوٹر نے فارس صایغ اور الخالدی کو نشر کی گئیں خبروں میں شامل ایک حصے کے باعث 14 روز تک حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘رویا چینل نے ہر بحران میں اردن کے میڈیا کے شراکت دار کے طور پر پیشہ ورانہ انداز، حب الوطنی اور قانون کی بالا دستی کا احترام کرتے ہوئے اردنی حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close