دبئی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا کئی ہفتے قبل ہی اعلان کر دیا گیا، امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ جبکہ عید الفطر 23 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر
رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے اور ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر تمام اسلامی مملکا میں رمضان المبارک کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔اس حوالے سے فی الحال تو کوئی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا کئی ہفتے قبل ہی اعلان کر دیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں