کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، بیرون ملک مقیم 22پاکستانی ہلاک

نیویارک (پی این آئی) امریکا میں مقیم 22 پاکستانی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، نیویارک میں واقع مسجد کے امام کے مطابق شہر میں کئی پاکستان جان کی بازی ہار چکے، انتقال کرنے والوں میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکہ میں مسلسل ساتویں روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ۔ مزید 1404

اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، 19 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ۔کرونا وائرس کی معلومات دینے والی عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں 14 سو 04 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 275 تک جا پہنچی ہے۔ یہ مسلسل ساتواں روز ہے جب ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تباہ کن اعداد و شمار ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ 19 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس زدہ 21 ہزار 671 افراد ایسے ہیں جو صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میں 9 ہزار 879 افراد ایسے ہیں جو کہ اس وقت تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں