بلندن(پی این آئی)رطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 621 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 4 ہزار 934 ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 903 کیس آئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 47 ہزار سے
تجاوز کرچکی ہے۔اتوار کو برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث 621 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو گذشتہ روز کی 708 اموات کے بعد ایک روز میں ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔برطانوی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ورنہ حکومت کو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔دوسری جانب ایمپریل کالج لندن کےایک پروفیسر اور ماہر وبائی امراض نیل فرگیوسن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں سماجی دوری کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تو ہلاکتوں کی تعداد آنے والے کچھ ہفتوں میں بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں