سعودی عرب میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں رہ جانے والے عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔ اتوار کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاسپورٹ حکام کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث سعودی عرب میں پھنس جانے والے عمرہ

زائرین کی ان کے وطن واپسی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کے تعاون سے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسافروں کو روانہ کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں ویزے کی معیاد ختم ہونے والے زائرین کو جرمانے اور قید کی سزاؤں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے 34 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں 15 مارچ سے غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی جب کہ 23 مارچ سے ملک بھر میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے مزید سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم اب حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر


تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں