برطانیہ میں ایک ہی روز میں کوروناسے600سے زائد افرادہلاک

برطانیہ(پی این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 621 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 4 ہزار 934 ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 903 کیس آئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 47 ہزار سے

تجاوز کرچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اتوار کو برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث 621 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو گذشتہ روز کی 708 اموات کے بعد ایک روز میں ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔برطانوی وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ورنہ حکومت کو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔دوسری جانب ایمپریل کالج لندن کےایک پروفیسر اور ماہر وبائی امراض نیل فرگیوسن کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں سماجی دوری کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تو ہلاکتوں کی تعداد آنے والے کچھ ہفتوں میں بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ اٹلی میں مزید 525 افراد ہلاک،اٹلی میں آج مزید 525 افراد کورونا وائرس کے جان کی بازی ہارچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 887 ہوچکی ہے جو کہ دنیا بھر میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ آج ہونے والی 525 اموات اٹلی میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کی سب سے کم تعداد ہے، اس سے قبل 19 مارچ کو 427 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔اٹلی میں کورونا کے مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا بھر میں تیسری بڑی تعداد ہے۔اسپین میں مزید 471 افراد ہلاک ہوگئے،کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث اسپین وبا سے متاثرہ یورپ کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہےکورونا وائرس سے اسپین میں آج مزید 471 افراد کی اموات ہوئی ہے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 418 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔اس کے علاوہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور جرمنی میں مزید 106، بیلجیئم میں 164، نیدر لینڈ میں 115، سوئیڈن میں 28 اور پرتگال میں 29 اموات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں