لیبیا کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

تریپولی (پی این آئی ) افریقی عرب ملک لیبیا کے سابق وزیر اعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔2011 میں آنے والی عرب بہار کے بعد محمود جبریل لیبیا کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس وقت نیشنل فورسز الائنسز کے سربراہ تھے اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم تھے۔

محمود جبریل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قاہرہ کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔بلومبرگ کے مطابق 26 مارچ کو محمود جبریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل صومالیہ کے سابق وزیر اعظم نورحسن حسین بھی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارے تھے، وہ لندن میں زیر علاج تھے۔ نور حسن حسین خانہ جنگی کا شکار مسلمان ملک صومالیہ کے 2007 سے 2009 تک وزیر اعظم رہ چکے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں