کسی نے کورونا کا نام بھی لیا تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ وسط ایشیائی ریاست نے انوکھا حکم جاری کر دیا

اشک آباد(پی این آئی)ترکمانستان حکومت نے میڈیا سمیت عوام پر بھی کورونا وائرس کا نام لینے پر پابندی لگادی۔وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں کورونا وائرس کے نام لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اخبارات کے ساتھ ساتھ، اسپتالوں، اسکولوں میں تقسیم کیے گئے طبی

معلومات کے پرچوں سے بھی کورونا کا لفظ ہٹایا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق سادہ لباس اہلکار ترکمانستان میں ماسک پہننے والوں اور عالمی وبا کا تذکرہ کرنے والوں کو بھی گرفتار کر رہے ہیں۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا ڈیسک کے سربراہ نے صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ یاد رہے کہ ترکمانستان کے جنوب میں ایران وہ ملک ہے جو کورونا سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close