اسپینش فلو کی عالمی وبا کے بعد 101 سالہ خاتون نے کووڈ 19 کو بھی شکست دے دی

ایمسٹر ڈیم (پی این آئی) اروٹر ڈیم کے اجیسلانڈ ہاسپٹل میں اس خاتون کو مارچ کے وسط میں اس وقت داخل کرایا گیا ۔یک صدی پہلے اسپینش فلو کی عالمی وبا سے بچنے والی نیدرلینڈ کی 101 سالہ خاتون نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو بھی شکست دے دی ہے۔جب سانس لینے میں مشکل

کا سامنا ہوا اور اس کے بعد ٹیسٹ سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہسپتال نے خاتون کا نام نہیں بتایا مگر ان کی صحت یابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے امید کی ایک کرن قرار دیا ہے۔خاتون کو ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا اور صحت یابی کے بعد نرسنگ ہوم جانے کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد وہ گھر جاسکیں گی۔ہسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ یہ خاتون بہت سخت جان ہیں، اور یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ وہ طبی مشورے پر عمل کرتی ہیں جیسے چھینکتے ہوئے منہ کو کہنی سے ڈھانپنا اور ہم لوگوں کو مناسب فاصلے پر رہنے کی ہدایت کرنا۔عملے کے مطابق ان کی صحت یابی ہمارے لیے خوشی کی خبر ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں بہت زیادہ پریشان کن حالات کا سامنا ہوا، خوش قسمتی سے ہمیں کچھ مثبت تجربات بھی ہوئے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے اٹلی میں بھی ایک معمر شہری نے اس بیماری کو شکست دینے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔سی این این کی رپورٹ میں معمر شخص کا نام مسٹر پی بتایا گیا اور ان کے شہر کی ڈپٹی میئر گلوریا لیسی نے ان کی صحت یابی کو انتہائی حیرت انگیز قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close