کورونا کے مریضوں کا علاج پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سےکارآمد ثابت،3 مریض صحت یاب

بیجنگ(پی این آئی)چین میں کورونا وائرس سے انتہائی بیمار 5 مریضوں کاعلاج پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization) کے طریقے سےکیا گیا جن میں سے 3 مریض صحت یابی کےبعدگھرچلےگئےجب کہ بقیہ 2 کی حالت بھی بہتر ہے۔خیال رہے کہ پیسیو امیونائزیشن میں کسی بیماری

سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازمہ لے کر انہیں بیمار شخص میں منتقل کیا جاتا ہے جس کے باعث اس شخص کے جسم میں وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ آزمائش چین کے شہر شِنژن کے اسپتال میں20جنوری سے 20 مارچ کے دوران کی گئی۔اس دوران 5 انتہائی بیمار مریضوں کو کورونا سے صحت یاب ہونے والے 5 مریضوں کا پلازمہ لگایا گیا، جن مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ منتقل ہونے کے بعد 5 میں سے 3 مریض جلد صحت یاب ہوگئے اور اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیاگیا ہے جب بقیہ دو کی حالت بھی بہتر ہے۔خیال رہے کہ پیسیو امیونائزیشن ڈیڑھ سو سال پرانا طریقہ علاج ہے جو ویکسین کی تیاری تک مختلف ممالک میں کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کی منظوری دی جاچکی ہے اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ بھی کردیا ہے۔ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ جو مشینیں ڈینگی کے علاج میں کام کرتی ہیں و ہی کورونا میں استعمال ہوتی ہیں،کورونا کے 90 فیصد متاثرین میں پلازمہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں