ایران(پی این آئی)ایران میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں اب موسلادھار بارش نے بھی تباہی مچادی ہے۔ایران کے جنوبی اور وسطی صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق
اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث صوبہ فارس میں 11، ہرمزگان میں اور قم میں 3، 3 جبکہ سیستان اور بلوچستان میں 2، 2 اور بشہر اور خزیستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں مہینے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ اور اپریل میں ایران میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 76 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں