لندن(پی این آئی)دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانوی شہزادے چارلس صحتیاب ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 71 سالہ برطانوی شہزادے چارلس اب صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں آئسولیشن سے بھی باہر آنے کی
اجازت دے دی گئی ہے۔شہزادے چارلس میں کورونا کی ہلکی علامات پائی جانے کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے ایک ہفتے تک آئسولیشن اختیار کرنے کا کہا تھا اور احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔شاہی محل کے حکام نے بھی خوشخبری سنائی ہے کہ شہزادہ چارلس کی صحت اب اچھی ہے لیکن حکومتی پابندی کے سبب ان کا محدود دورانیہ ابھی مکمل نہیں ہوا اس لیے وہ یہ ہفتہ قرنطینہ میں مکمل کریں گے۔کلیئرنس ہاؤس کی جانب سے بھی شہزادے کی صحتیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے انہیں کلیئر قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جب کہ وائرس کے باعث ہسپانوی شہزادی سمیت کئی بین الاقوامی شخصیات انتقال کر چکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں