اٹلی میں کوروناوائرس کی تباہکاریاں،24گھنٹوں میں800سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

اٹلی(پی این آئی)کورونا وائرس منگل کو بھی اٹلی میں 837 زندگیاں نگل گیا، جان سے جانے والوں کی تعداد 12 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں بھی 553 افراد جان سے گئے جہاں اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی، مزید ساڑھے چھ ہزار مریض سامنے آگئے، برطانیہ میں

کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 381 شہریوں کو زندگی سے محروم کردیا، مریضوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔ادھر بیلجیم میں 192 اور نیدر لینڈز میں 175 افراد ایک ہی روز میں موت کا شکار بن گئے۔وائرس نے دنیا بھر میں 8 لاکھ 37 ہزار افراد کو جکڑ لیا، 41 ہزار اموات سامنے آچکیں تاہم ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں