کورونا کا وار تھم نہ سکا، سعودی عرب میں متاثرہ افراد کی تعداد 1453 ہوگئی، مکہ مکرمہ کے گردونواح میں 24 گھنٹے کرفیو لگانے کا فیصلہ

ریاض (پی این آئی) سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکتِ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154 افراد میں تشخیص ہوئی ہے، مملکت میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا 49 مریض صحت یاب بھی ہوئے

ہیں.علاوہ ازیں سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے مضافات میں کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے طور پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے 24 گھنٹے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرفیو پر عملدرآمد کل سے شروع ہو جائے گا.یاد رہے کہ اس سے قبل چوبیس گھنٹوں میں کچھ وقت کے لیے کرفیو میں نرمی کی جاتی تھی لیکن اب کورونا پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close