ان دیکھے دشمن کا وار جاری، پہلی شاہی شخصیت وائرس سے لڑتے لڑتے دم توڑ گئیں

پیرس (پی این آئی) دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے متعدد شوبز شخصیات سے لے کر معروف کھلاڑیوں تک کی جانیں لے لیں اور اب وائرس سے دنیا کی پہلی شاہی شخصیت کی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوربون پرما کی ہسپانوی شہزادی ماریا ٹریسا کورونا وائرس سے

ہلاک ہوگئی ہیں۔86 سالہ ہسپانوی شہزادی اسپین کے شہزادے فیلیپ IV کی کزن تھیں، شہزادی کے بھائی شہزادہ سکسٹو اینریک دی بوربون نے فیس بک پر اپنی بہن کی کووڈ-19 سے ہلاکت کی تصدیق کی۔شہزادی کے بھائی کی جانب سے فیس بک پر کیے جانے والے اعلان کے مطابق ‘ہماری بہن ماریا ٹریسا دی بوربون پرما کووڈ-19 میں مبتلا تھیں جو کہ پیرس میں 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ہسپانوی شہزادی 28 جولائی 1933 میں پیدا ہوئیں تھیں اور انہوں نے فرانس سے تعلیم حاصل کی تھی جس کے بعد یہ پیرس سوربون میں ایک پروفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیتی تھیں۔شہزادی کو اپنے واضح خیالات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کو ‘ریڈ پرنسس بھی کہا جاتا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل برطانوی شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہےجب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں