دوشنبے (پی این آئی) وسط ایشائی ریاست تاجکستان کی شہری آناھیتا ہاشم زادے کو دنیا سب سے پیاری بچی کے نام سے جانتی ہے۔ انسٹا گرام پر اس کی خوبصورت تصویروں کو 7 لاکھ کے لوگ فالو کرتے ہیں۔گذشتہ روز آناھیتا ہاشم کےحوالے سے سوشل میڈیا پر خبر آئی کہ آناھیتا بھی کوونا وائرس کا شکار وہ گئی۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور دوستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دنیا بھر کے والدین نے اس کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر نا شروع کر دیا۔ لیکن پھر اس خبر کی حقیقت آناھیتا کے والدین نے واضح کر دی ۔آناھیتا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو کہ اس کی والدہ چلاتی ہیں آناھیتا کی والدہ نےکہا ہے کہ ’ میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو اور تصویر مختلف ویب سائٹس اور انسٹاگرام پر نظر آرہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اناھیتا کو کورونا ہوگیا ہے۔ میں واضح کر رہی ہوں کہ آناھیتا بالکل صحت مند ہے اور وہ کورونا میں بالکل مبتلا نہیں ہوئی اس لیے ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں