نیو یارک (پی این آئی)امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی تردید اور فوری سدباب کے حوالے سے تاخیر نے قیمتی جانیں ضائع کردیں۔گارڈین کے مطابق نینسی پلوسی نے کہا کہ
ابتدا ہی میں وبا کے حوالے سے ٹرمپ کی تردید انتہائی خطرناک ثابت ہوئی اور اس کے بعد جہاں جن آلات کی ضرورت تھی وہاں فراہمی میں تاخیر جان لیوا تھی چوں کہ صدر نے وقت ضائع کردیا اس لئے اب لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں معاملے کی سنگینی سے انحراف اور وبا کو اہمیت نہ دے کر ٹرمپ نے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔نینسی پلوسی نے کہا کہ اس بحران کے خاتمے کے بعد عالمی وبا کیخلاف ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں