اسپین کی شہزادی کرونا وائرس سے انتقال کر گئیں

میڈرڈ(پی این آئی) کرونا وائرس سے متاثرہ اسپین کی شہزادی انتقال کر گئیں، 86 سالہ ماریہ ٹریسا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 5690 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دنیا میں اس وائرس کے باعث کسی بھی شاہی شخصیت کے انتقال کا پہلا واقعہ سامنے آیا

ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپین کی 86 سالہ شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ماریہ ٹریسا کا کرونا ٹیسٹ کچھ روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ زیر علاج تھیں، تاہم اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ ماریہ ٹریسا کی کوئی اولاد نہیں تھی۔دوسری جانب تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 690 ہو چکی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 65 ہزار 719 کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔اسپین میں وائرس سے متاثر صحت یاب ہونے والے شہریوں کی تعداد 9 ہزار 357 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اٹلی کے بعد کرونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی اسپین میں مچائی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔اس وقت وبا کے باعث ہلاکتوں میں سرفہرست اٹلی ہے جہاں وائرس زدہ 9 ہزار 134 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 690 ہو گئی ہے۔چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 295 ہے، جبکہ ایران میں 2 ہزار 378 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکہ میں بھی وائرس کا پھیلاو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں پر وائرس زدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور مزید 4 سو افراد بھی ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 126 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 695 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔ جبکہ امریکہ میں اب تک وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 522 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close