ایران کی جیل سے 80 قیدی فرار، انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی

تہران (پی این آئی) ایران کے مغربی صوبہ کردستان کے شہر سقز کی ایک جیل سے80 قیدی فرار ہو گئے۔قیدیوں کے فرار کا یہ واقعہ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری کرونا وائرس کی عالمی وبا کے خدشات کےباعث ہنگامہ ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 80

قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مشتعل قیدیوں کے نرغے میں پھنسی انتظامیہ بے بسی کے ساتھ قیدیوں کے فرار ہونے کا تماشا دیکھتی رہی۔یاد رہے کہ رواں ماہ19 مارچ کو صوبہ لورستان کے دارالحکومت خرم آباد کی ایک جیل سے بھی کم از کم 20 قیدی فرار ہو گئے تھے۔کرونا وائرس جو کہ ایک متعدی بیماری ہے کے پھیلا ؤ کے خدشہ کے پیش نظر ایرانی عدلیہ پہلے ہی 85 ہزار قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔ایران وبائی کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں جمعہ تک مریضوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 332 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 2ہزار 378 کی موت ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں