برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر سمیت مزید 261 افراد ہلاک

برطانیہ(پی این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر سمیت مزید 261 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کُل 17ہزار سے زائد کیسز آئےہیں جن میں سے ایک ہزار 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک سینیئر پاکستانی ڈاکٹر حبیب زیدی بھی شامل ہیں۔

76 سالہ ڈاکٹرحبیب کی بیٹی ڈاکٹر سارہ زیدی کے مطابق ان کے والد ایک پیشہ ور ڈاکٹر تھے اور ڈاکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ڈاکٹر حبیب کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے ایک ہفتے سے گھر میں سیلف آئسولیشن پر تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر سارہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کورونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن نتائج آنے سے پہلے ہی وہ انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حبیب کا کورونا کا ٹیسٹ اگر مثبت آیا تو وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں