کورونا وائرس،بھارت میں اب تک کتنے افراد ہلاک ہو چکے ہیں؟ متاثرین کی تعداد 873 ہو گئی

نئی دہلی(پی این آئی)بھارت میں ہفتہ کی صبح تک نوول کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے مقامی وقت صبح ساڑھے نوبجے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوول کروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 19 تکپہنچ گئی ہے۔جبکہ بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد

بڑھ کر873 ہوگئی ہے۔وزارت نے بتایا بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی کل تعداد873 ہے جن میں سے 826 کیس بھارتی شہریوں کے جبکہ 47 غیر ملکی شہری ہیں۔وزارت کے حکام کے مطابق صحت میں بہتری کے بعد 79 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کروناوائرس کی وبا کے متحرک کیسز کی تعداد 775 ہے۔اس وقت تک ریاست مہاراشٹرا میں بھارت میں وبا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، اس کے بعد کیرالہ کا نمبر ہے۔وزارت نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 180 (177 مقامی اور تین غیر ملکی) ہیں، جبکہ کیرالہ میں یہ تعداد 173 (165 مقامی اور آٹھ غیر ملکی) ہیں۔وزارت نے بتایا کہ کروناوائرس سے ریاست مہاراشٹرا میں اب تک کی سب سے زیادہ پانچ اموات جبکہ گجرات میں تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جمعہ کے روز بھارت میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 724 اور ہلاکتوں کی تعداد 17 تھی۔بھارتی حکومت نے نوول کروناوائرس کی وبا کے پھیلا ؤ کو روکنے کے لئے بدھ کے روز سے ملک بھر میں 21 دنون کا لاک ڈان شروع کیا۔حکام نے لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔سوائے ضروری خدمات کے لاک ڈان کے پیش نظر روڈ، ریل اور فضائی خدمات معطل کردی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close