ورلڈ سپرپاور قدرت کے قہر کے سامنے بے بس۔۔امریکا کورونا وائرس کی وبا کا مرکز بن گیا، ہزاروں کی تعداد میں کیسز رپورٹ

نیو یارک (پی این آئی) امریکہ میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے باعث یہ اس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا وائرس کے 1113 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ 2 روز کے دوران مریضوں کی

تعداد میں بے پناہ اضافے کے باعث امریکہ دنیا کا سب سے بڑا متاثرہ ملک بن گیا ہے اور اس نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 81 ہزار 340 اور اٹلی میں 80 ہزار 589 ہے۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد اس وبا کے باعث اپنی جانیں گنوانے والوں کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 2139 مریضوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں