محدود وسائل کے باوجود پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ دنیا بھر میں کتنی ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں؟ عالمی اعداد و شمار نے چکرا کر رکھ دیا

نیو یارک (پی این آئی) دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ورلڈ او میٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے

مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ کا ہندسہ بھی عبور کرگئی اور اب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 143 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کورونا کی یہ وبا 25 ہزار 278 انسانی جانوں کو نگل چکی ہے۔دنیا بھر میں مجموعی طور پر کورونا میں مبتلا ہونے والے ایک لاکھ 28 ہزار 778 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اگر صحتیاب لوگوں اور اموات کی شرح کا تناسب نکالا جائے تو صحت مند ہونے والے افراد کا تناسب 84 فیصد اور مرنے والوں کی شرح 16 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر کے 21 ہزار 88 مریض (یعنی 5 فیصد لوگ) ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔دنیا میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا نے 8 ہزار 215 انسانی زندگیوں کے چراغ گل کیے ہیں۔ سپین میں اس وبا نے 4 ہزار 858 انسانی جانیں تلف کی ہیں جبکہ چین میں 3 ہزار 292 افراد اس کا شکار بنے ہیں۔ ایران میں 2 ہزار 378 لوگوں نے اس وبا کے ہاتھوں اپنی زندگی گنوائی ہے جبکہ فرانس میں کورونا کی وجہ سے 1 ہزار 696 لوگ موت کے منہ میں گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close