سعودی عرب میں ایک روز میں 112 نئے کیسز کی تصدیق, 33 مریض صحت یاب، 3 افراد ہلاک

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا کا ایک اور مریض گزشتہ روز چل بسا۔ جس کے بعد اس موذی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں ایک روز کے دوران کورونا کے 112نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی گنتی 1012 ہو گئی

ہے۔ رواں ہفتے کے دوران دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے 112مریضوں میں سے 34 کا تعلق الریاض ، 26 کا مکہ مکرمہ ، 13 کا جدہ اور 18 کا طائف سے ہے۔جبکہ دمام ، القطیف ، مدینہ منورہ ، الخوبر اور بعض دوسرے شہروں میں بھی کرونا کے نئے کیس منظرعام پر آئے ہیں۔کورونا کے نئے مریضوں میں سے 100 افراد ایسے ہیں جو پہلے سے کورونا سے متاثرہ افراد سے میل جول ا ور رابطے کے باعث اس کا شکار بنے ہیں۔جبکہ بارہ افراد بیرون ملک سے لوٹے، جن میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں الگ کر دیا گیا ہے۔ تمام نئے متاثرین کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ زیادہ تر کی حالت مستحکم ہے اور بتدریج بہتری کی طرف جا رہی ہے۔وزارت صحت کے مطابق سعودی مملکت میں کورونا کے مزید مریض شفایاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب افراد کی گنتی 33 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں ہفتے کے دوران کورونا پر قابو پانے کے لیے کئی سخت فیصلے لیے ہیں۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری دی تھی۔ان کے تحت سعودی عرب کے تیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی گئی ہے۔مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت الریاض میں مقیم افراد پر ان شہروں سے باہر جانے یا ان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ان شہروں میں سوموار کو اعلان کردہ کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔اب اس کرفیو کا آغاز شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے سے شروع ہو کر اگلی صبح چھے بجے تک جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close