’کورونا وائرس اب ہر سال حملہ کرے گا‘ امریکی سائنسدان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکا (پی این آئی) امریکی سائنسدان نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس ہرسال حملہ کر سکتا ہے۔امریکی سائنسدان انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والا نیا کرونا وائرس ہر سال ٹھنڈے موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیزز ہیڈ ریسرچرز

انتھونی فاکی کا کہنا تھا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کرونا وائرس ہر سال سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کر سکتا ہے۔کرونا وائرس نے جنوب سے پھو ٹھنا شروع کیا تھا جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے۔ انتھونی فاکی نے کہا کہ اس وقت اس وائرس کی ویکسین اور موثر علاج جلد سے جلد ایجاد کرنے کی ضرورت ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور دنیا کے جنوبی حصوں میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھوٹ رہا ہے۔ہمارے پاس زیادہ کیسز وہاں سے رپورٹ ہورہے ہیں جن ممالک میں اس وقت ٹھنڈے ہے۔انتھونی فاکی نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے یہ وائرس ایک سائیکل کی شکل اختیار کرلے اور اس وائرس کی ایک اور لہر سے ہمیں لڑنا پڑے اس کے لئے تیار رہنا بہت ضروری ہے۔اس بات کا سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہم کب تک اس وائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کر لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس اس وائرس کے لئے دو ویکسین تیار ہیں جو ہم انسانوں پر آزما رہے ہیں۔ایک امریکہ کے پاس ہے دوسری چین کے پاس موجود ہیں جبکہ اس کے مکمل طور پر استعمال پر ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے۔اس کی آزمائش اور انسانوں پر آنے والے اثرات پر مزید تحقیقات جاری ہے۔ انتھونی فاکی نے اس بات کا اظہار کیا کہ مجھے یقین ہےہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس اس وبائی مرض کو شکست دیں گے مگر کورونا وائرس کے کے دوسرے حملے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا سرد موسم میں چھینکنے اور کھانسنے کے دوران انسان سے نکلنے والے پانی کے چھوٹے چھوٹے ذرات زیادہ دیر تک ہوا میں رہتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔جبکہ سردیوں میں انسانوں کا قوت مدافعت بھی کمزور ہوتا ہے اس لیے زیادہ وائرسز اورانفیکشن حملہ کرتے ہیں۔یہ انفیکشن اس لیے بھی تیزی سے پھیلتا ہے کیونکہ چیزوں کی سطح سے بھی لگ سکتا ہے اور پھیل سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close